ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / راجوری اور پونچھ میں ایل او سی پر کشیدگی، پاکستانی فائرنگ میں 4فوجی اہلکار شہید

راجوری اور پونچھ میں ایل او سی پر کشیدگی، پاکستانی فائرنگ میں 4فوجی اہلکار شہید

Mon, 05 Feb 2018 20:37:38    S.O. News Service

جموں،05؍ فروری (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) جموں وکشمیر کے راجوری اور پونچھ اضلاع میں اتوار کو لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر پاکستانی فائرنگ کے نتیجے میں ایک افسر سمیت 4 فوجی اہلکار شہید جبکہ 6 دیگر زخمی ہوگئے ہیں۔ ریاستی وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی نے فوجیوں کی ہلاکت پر دکھ اور صدمے کا اظہار کیا ہے۔ سرکاری ذرائع نے بتایا کہ راجوری کے بمبر گلی سیکٹر میں پاکستانی فوجیوں کی جانب سے ہندوستانی فوج کی چوکیوں اور سرحدی دیہات کو نشانہ بناکر شدید فائرنگ کی جس کے نتیجے میں ایک افسر سمیت 4 فوجی اہلکارشہید ہوگئے۔انہوں نے بتایا کہ بمبر گلی کے علاوہ راجوری اور پونچھ اضلاع کے متعدد سیکٹروں میں بھی پاکستان کی جانب سے فوج کی چوکیوں اور سرحدی دیہات کو نشانہ بنایا گیا۔ سرکاری ذرائع نے بتایا کہ زخمیوں کی تعداد 6 ہے جن میں سے تین فوجی اہلکار، ایک بی ایس ایف سب انسپکٹر اور دو عام شہری شامل ہیں۔ ڈپٹی کمشنر راجوری ڈاکٹر شاہد اقبال چودھری نے کہا راجوری میں پاکستانی فائرنگ سے ایک افسر سمیت 4 فوجی اہلکار شہید ہوئے ہیں۔ کئی ایک سرحدی علاقوں کو نشانہ بنا کر فائرنگ کی گئی ہے۔سرکاری ذرائع نے بتایا کہ راجوری کے بمبر گلی سیکٹر میں پاکستانی فوجیوں کی جانب سے ہندوستانی فوج کی چوکیوں اور سرحدی دیہات کو نشانہ بناکر شدید فائرنگ کی جس کے نتیجے میں ایک افسر سمیت 4 فوجی اہلکارشہید ہوگئے۔سرکاری ذرائع نے یہاں یو این آئی کو بتایا پاکستانی فوج کی جانب سے اتوار کی صبح پونچھ کے شاہپور سیکٹر میں بلااشتعال فائرنگ کی گئی۔ انہوں نے بتایا کہ پاکستان کی جانب سے ہندوستانی فوج کی چوکیوں اور سرحدی دیہات کو نشانہ بناکر شدید فائرنگ کی گئی۔ انہوں نے بتایا پاکستانی رینجرز کی جانب سے ہلکی ہتھیاروں سے فائرنگ کے علاوہ مارٹر گولے بھی داغے گئے۔ ہمارے فوجیوں نے سرحد پار سے ہونے والی فائرنگ کا موثر جواب دیا۔ شاہپور کے ایک رہائشی نے بتایا کہ گولہ باری کا سلسلہ اتوار کی صبح سے جاری ہے۔ انہوں نے بتایا شاہپور میں شدید گولہ باری جاری ہے۔ پوری آبادی سہم گئی ہے۔ بار بار کی گولہ باری سے ہمارا چین و سکون ختم ہوکر رہ گیا ہے۔پاکستان کی طرف سے جنوری میں ایل او سی پر تقریباً130 مرتبہ امن معاہدے کی خلاف ورزی کی گئی ہے۔ صوبہ جموں کے پانچ اضلاع جموں، سانبہ، کٹھوعہ، پونچھ اور راجوری میں بین الاقوامی سرحد اور ایل او سی پر جنوری میں گولہ باری میں کم از کم 14 افراد ہلاک جبکہ متعدد دیگر زخمی ہوگئے تھے۔


Share: